تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ میں مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر
اہتمام محلہ کوثر نگر میں سرسبزی کے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودے لگا ئے
گئے جس میں سوریاپیٹ ضلع کے کلکٹر ، کے سریندر موہن ریڈی نے شرکت کی۔اس موقع پرمدینہ ماڈل اسکول
کوداڑ کے کرسپانڈنٹ مولانا احمد رشیدی کے جانب
سے ایک پروگرام میں ضلع کلکٹر، کے سریندر موہن ریڈی کی،اوردیگر افسروں کی
شال پوشی کی ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے میں دل جمعی کے ساتھ انتھک کوشش کرتے رہیں۔